فٹبال ورلڈ کپ: انگلیںڈ نے ایران کو 2-6 سے شکست دے دی

Nov 22, 2022 | 10:46:AM
فٹبال ورلڈ کپ: انگلیںڈ نے ایران کو 2-6 سے شکست دے دی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گروپ بی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو شکست دی۔

میچ کے دوران ایران کے کیپر علیریز بیرانوند کے سر میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کی وجہ چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، سینیگال کو نیدرلینڈ کے ہاتھوں 0-2 سے شکست

میچ کے 35 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول جوڈ بیلنگھم نے کیا، 43 ویں منٹ میں مڈفیلڈر بوکایو ساکا نے انگلینڈ کی برتری کو دوگنا کردیا۔

ایران کی جانب سے کیے گئے دونوں گول مہدی ترینی نے کیے جس میں پینلٹی پر ایک گول بھی شامل تھا جو کھیل کے اختتامی لمحات میں کیا گیا جب جان اسٹونز نے طاریمی کی شرٹ پکڑ کر فاؤل کیا، انگلینڈ اب جمعہ 29 نومبر کو کو امریکا سے مدمقابل ہوگا۔