(ویب ڈیسک) گزشتہ روز بیجنگ میں کرونا وائرس میں مبتلا ستاسی سالہ معمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا تھا، جو مئی 2022ء کے بعد کووِڈ سے پہلی ہلاکت تھی۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز میں مزید ستائیس ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
بیجنگ میں مہلک وائرس سے مزید 2 مریض چل بسے، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اکیاسی سالہ خاتون اور اٹھاسی سالہ شخص جان لیوا بیماری سے ہلاک ہوئے۔
کرونا کیسز بڑھنے پر بیجنگ میں متعدد اسکولوں، پارکوں، اور میوزیم بند کر دیے گئے، مزید سخت کرونا پابندیوں کے نفاذ کا امکان ہے۔