اسلام آباد: مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) دسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 2 سو 75 ہوچکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد اب تک 11 ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 25 کیسز رپورٹ
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 2 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 1 مریض لایا گیا جبکہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔