اسلام آباد: مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Nov 22, 2022 | 12:23:PM

(24 نیوز) دسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 2 سو 75 ہوچکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت  میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد اب تک 11 ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 25 کیسز رپورٹ

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 2 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 1 مریض لایا گیا جبکہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزیدخبریں