انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہِ پاکستان پر ذاتی شیف کی خدمات حاصل کر لیں

Nov 22, 2022 | 12:36:PM
انگلینڈ کرکٹ ٹیم
کیپشن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے دسمبر میں ہونے والے تین ٹیسٹ سمیت آئندہ پاکستان کے دورے کے لیے ٹیم شیف کی خدمات حاصل کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے T20 ورلڈ کپ سے قبل سات میچیزکے لی کئے گئے پاکستان کے دورے پر بریفنگ کے بعد، ایک ذاتی شیف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا کہ کھانے کی مقدار کم تھی۔ محدود اوورز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور معاون عملے نے شکایت کی کہ کھانا کم ہے۔ عمر میزانی، جنہوں نے 2018 کے فیفا ورلڈ کپ اور یورو 2020 کے دوران انگلینڈ کی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے لیے یکساں صلاحیت میں خدمات انجام دیں، انگلینڈ کے لیے ٹیم شیف کے طور پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: پہلا میچ پی ٹی آئی دھرنے سے متاثر ہونے کا خدشہ

 واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے غیر ملکی دورے کے لیے واضح طور پر کسی شیف کی خدمات حاصل کی ہیں۔سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگااور پہلے دو ٹیسٹ بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔