پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک قطر پہنچ گیا

Nov 22, 2022 | 12:55:PM

(24 نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا۔

قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران فٹبال ورلڈ کپ کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

مزیدخبریں