(24 نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے نقصانات کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑی خوشخبری مل گئی
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترقی پزیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلیوں کے مہلک اثرات اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی ایجنڈے میں تبدیل کردیا، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے مؤقف نے عالمی اتفاق رائے بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 'ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ' کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی کاوشوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔