وزیراعظم شہباز شریف 25 نومبر کو دروہ ترکیہ پر جائینگے

Nov 22, 2022 | 13:43:PM

(24نیوز)سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 اور 26 نومبر کو دورہ ترکیہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا  وزیراعظم کے دورہ ترکیہ  کے متعلق کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ ترکیہ دو روزہ ہوگا۔وزیراعظم دورہ ترکیہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر کررہے ہیں۔وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ کا افتتاح کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔

وزیراعظم ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گےاور ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم روانگی سے قبل ہی اہم تعیاناتی کا فیصلہ کرکے ترکیہ روانہ ہونگے۔

مزیدخبریں