غیر محفوظ عمارتوں کو نوٹسز جاری

Nov 22, 2022 | 14:08:PM
غیر محفوظ عمارتوں کو نوٹسز جاری
کیپشن: عمارتیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی دارالحکومت کی غیر محفوظ عمارتوں کا معاملہ ،بلڈنگ ایمرجنسی فائر آڈٹ و پریونشن کی 14 عمارتوں کا ایمرجنسی آڈٹ کیا گیا۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ناکافی انتظامات پر محکمہ ای اینڈ ڈی کے نوٹسزمالکان کو فوری طور پر مقررہ وقت میں عمارتو‍ں کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کی مالکان کو 5 دن کی مہلت دی گئی مقررہ وقت تک انتظامات مکمل نا کرنے پر عمارتیں سیل کردی جائنگیں۔

ای اینڈ ڈی ایم کا کہنا تھا کہ بلیو ایریا، سیکٹر جی 6، جی 7، ایف 7 اور آئی نائن میں عمارتوں کو چیک کیا گیا، غیر محفوظ عمارتوں میں 3 ہوٹلز اور کولڈ سٹوریج میں حفاظتی انتظامات نا کافی تھے۔پی ایس او کا پیٹرول پمپ ناکافی انتظامات میں ملوث، ایک نجی سکول، آٹا ملز اور 2 ہسپتالوں میں بھی حفاظتی انتظامات نا مکمل تھے جن کےتمام مالکان کو تفصیلی چیک لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

 عمارتوں کے آلات اور ہنگامی اخراج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،  آلات کی کوائلٹی اور معیاد بھی چیک گیا گیا،عمارتوں آڈٹ اور پریونشن رپورٹ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھیجی جائے گی۔