حیدرآباد سکھر موٹروے ایم 6 کی تعمیر میں خردبرد ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

Nov 22, 2022 | 15:13:PM

(24نیوز)حیدرآباد سکھر موٹروےمعاملے کے لیےسندھ حکومت نے ایک اور کمیٹی بنادی ہے۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ سعید منگنیجو کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔سعید منگنیجو  کا کہنا تھا موٹروے کے لئےپیسہ کہاں کہاں گیا؟ 7 دن میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ایس اینڈ جی اے ڈی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


سعید منگنیجو   نے مزید کہا کہ کمیٹی پتا لگائے کہ کرپشن کا پیسا کہاں تک پہنچا اور کس کس نے ہاتھ صاف کیئے؟سندھ حکومت کی جانب سے اینٹی کرپشن کے چیئرمین کی نگرانی میں ایک جے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ دس دن میں جانچ مکمل کرکے رپورٹ جمع کروائے گی۔

مزیدخبریں