(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال 2020 سے 2022 تک 4,395,566 سمز کی شناخت کر کے انہیں بلاک کر دیا ہے جن پر گرے ٹریفکنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
گرے ٹریفک بنیادی طور پر آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون کالوں کو چھپانا ہےجو کہ فکسڈ اور موبائل نیٹ ورکس پر غیر قانونی چینلز اور دیگر ذرائع استعمال کر کے ٹیکسوں اور لیویز سے بچنے کے لیےکی جاتی ہیں۔
تفصیالت کے مطابق، پی ٹی اے نے مستقل بنیادوں پر بین الاقوامی آنے والی کالوں کے ٹریفک ڈیٹا کا تجزیہ کریا تاکہ گرے ٹریفک میں ملوث ہونے کے شبہ میں سموں کی نشاندہی کی جا سکے۔ نشاندہی پر ان سمز کو بلاک کردیا گیا اور اب تک سال 2020 سے 2022 تک 4,395,566 سمز کی شناخت کر کے انہیں بلاک کر دیا گیا ہے۔