آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم

Nov 22, 2022 | 16:28:PM
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کارروائی ختم کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد  بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر اس عدالت کا دائرہ اختیار  نہیں رہا لہٰذا یہ عدالت نہ ملزمان اور نہ ہی نیب سے متعلق فیصلہ دے سکتی ہے۔

جج نے کہا کہ ایکٹ کے بعد یہ عدالت اب بریت کی درخواستوں پر فیصلے کا بھی اختیار نہیں رکھتی لہٰذا اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی کارروائی یہیں پر ختم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ