سولومن جزیرے پر 7 شدت کا زلزلہ، 20 سیکنڈز تک جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مالینگو کے جنوب مغربی خطے کے قریب واقع سولومن جزیرے میں شدید زلزلے کے جھٹکے لگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ہونیار کے مکینوں نے 20 سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، امریکا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 13.6کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے، جس کا مرکز ساحل سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی شدت 7 تھی۔
Honiara got rocked by m7.0 earthquake. pic.twitter.com/CZk6JCbAeY
— John Muria (Jnr) ???????? (@Jnr_Muria) November 22, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ گزرنے کے بعد تین آفٹرشاکس آئے جن کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے فوری بعد سرکاری حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی جسے کچھ وقت بعد واپس لے لیا گیا البتہ زلزلے سے ہونیار کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔