الیکشن کمیشن میں ڈینگی کا بہانہ ،میٹنگ میں شرکت،صحافی کا فواد چودھری سے سوال

Nov 22, 2022 | 18:34:PM
الیکشن کمیشن ,ڈینگی ,بہانہ ،میٹنگ, شرکت،صحافی , فواد چودھری
کیپشن: فواد چودھری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن میں ڈینگی کا بہانہ بنا کر فواد چودھری پیش نہیں ہوئے  لیکن میٹنگ میں موجود  اور خوش نظر آئے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی زمان پارک میں عمران خان  ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور مرکزی سنئیر نائب صدر چودھری فواد حسین بھی موجودتھے ،اس ،موقع پرصحافی نے پوچھا آپ ڈینگی کی وجہ سے آج عدالت نہیں گئے،آپکے وکیل نے عدالت میں کہا کہ آپ کو ڈینگی ہوا  اس لئے عدالت نہیں آسکتے،ادھر جا نہیں رہے لیکن پریس کانفرنس کر رہے ہیں اس کے جواب میں  فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  کیا آپ کو کبھی ڈینگی ہوا ہے؟

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بنچ رکن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں کیس کی سماعت  ہوئی،تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور فواد چودھری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے، ایڈووکیٹ فیصل چودھری  کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا وہ زخمی ہیں کچھ مہلت دی جائے ،فواد چودھری کو ڈینگی بخار ہے 15 دن کی مہلت دی جائے ۔

پی ٹی آئی نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی ،اس کے بعد  الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری الیکشن کمیشن سے ہاتھ کر گئے،فواد چودھری زمان پارک میں ہونے والی دیگر ملاقاتوں میں بھی عمران خان کے ہمراہ موجود رہیں گے،  ذرائع  کا کہنا ہے کہ فواد چودھری 26 نومبر کو راولپنڈی جلسہ میں بھی شرکت کریں گے، فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نےفواد چودھری کی بیماری کے باعث الیکشن کمیشن سے 15 روز کا وقت لیا ہے۔