سسٹم میں جا کر ٹیکس معلومات اکھٹی کرنا غیر قانونی کام ہے:اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کورٹ آرڈر کے بغیر کسی کی ٹیکس معلومات نہیں لی جا سکتیں،سسٹم میں جا کر ٹیکس معلومات اکھٹی کرنا غیر قانونی کام ہے۔
اسلام آباد میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل میری ٹیکس معلومات بھی غیرقانونی حاصل کرنے کی کوشش کی گئیں،مجھے معلوم ہوا کہ کوئی میری ٹیکس ریکارڈ کی چھان بین کررہا ہے،جس پر میں نے کہا کہ اگر کسی کو میرے ٹیکس ریٹرن چاہیے تو مجھ سے لے لے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بھی ایسے ہی ہوا جو کہ غلط تھا،آرمی چیف اور اُنکی فیملی کی بھی ٹیکس معلومات غیر قانونی طریقے سے لیک کی گئیں،ہم نے اس معاملے پر 24 گھنٹے تحقیقات کیلئے دیئے تھے،ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق کچھ لوگ لاہوراورکچھ پنڈی سرکل سے ملوث ہیں،اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،معاملے پر فائنل رپورٹ بھی جلد مل جائے گی۔