12 انچ قطر کی کوئٹہ پائپ لائن پر لیکچیز، مرمتی کام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سوئی سدرن گیس کی جانب سے کوئٹہ کو گیس کی فراہمی متاثر،سوئی سدرن گیس کمپنی کو 12 انچ قطر کی کوئٹہ پائپ لائن پر لیکچیز کا سامنا درپیش ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ دھادر اور گورکٹ کے درمیان دو مقامات پر لیکیجز پر دن رات مرمتی کام تیزی سے جاری ہے اس وقت اس سیگمنٹ پر 18 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے جو موسم سرما کی تیزی سے بڑھتی ہوئی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔
سوئی سدرن گیس کے انجینئرز اور ٹیکنیشز کی جانب سے ان مقامات پر 20 گھنٹے مرمتی کام کیا جا رہا ہے جو انشاللہ جمعہ 25 نومبر کی شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔