(محسن الملک) سابق وزیراعظم نوازشریف کادورہ یورپ کے بعد ممکنہ طورپرترکی کادورہ متوقع،نوازشریف اس وقت ترکی جائیں گے جب وزیراعظم شہبازشریف وہاں موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پاس سفارتی پاسپورٹ موجود،بغیرویزاترکی رہنے کی اجازت ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف 25نومبر سے ترکی کا2روزہ دورہ کریں گے،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ترکی کادورہ ترک صدرکی دعوت پر کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف فریگیٹ کا افتتاح کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر کریں گے، وزیراعظم ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے، وزیراعظم ترکی میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملیں گے،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم روانگی سے قبل اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔