نئے آرمی چیف کی تعیناتی،حکومت کو جی ایچ کیو سے سمری موصول

Nov 22, 2022 | 23:20:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے، سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں کے لیے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔

مریم اورنگزبب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ضرور پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی سربراہوں کا اجلاس طلب کر لیا

اس سے قبل پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوائے،جی ایچ کیو کی جانب سے ملنے والے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو بجھوا دی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی انہی  لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہو گا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر شامل،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے نمبر پر ہیں،سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے، لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام  چھٹے نمبر پر شامل ہے

آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے، فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع اصرار کررہے ہیں کہ سمری ابھی تک موصول نہیں ہوئی،مریم اونگزیب کا کہناتھا کہ وزیر اعظم  کو  سمری ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو  سمری ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں