ورلڈکپ فائنل میں شکست، بھارتی فینز کی جان لینے لگی

Nov 22, 2023 | 10:20:AM

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2023کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر 2بھارتی فینز نے خودکشی کرلی جبکہ ایک اور فین فین کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی ہار پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کرلی، میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی، جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست، دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر میکس ویل کی اہلیہ میدان میں آ گئیں

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ دیو رانجن ایموشنل ڈس آرڈر بیماری کا علاج کروا رہے تھے، بھارت کی شکست کے بعد وہ گھر سے نکل گئے تھے۔

دوسری جانب فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں کچھ بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے اس موقع پر ایک انڈین ٹیم کے مداح نے یہ شکست دل پر لے لی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بہت افسردہ ہوئے ، انہیں اتنا غم ہوا کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمار یادیو کے دوست انہیں فورا اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:جلد ٹیپ بال کا بھی ورلڈ کپ ہو گا

واضح رہے کہ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج اور دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا، بھارتی کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دئیے۔

مزیدخبریں