شیخ رشید کی عدالت میں پیشی،وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہو گئے۔
شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے شیخ رشید کے وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف رواں سال فروری میں کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔