پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ شوکت یوسفزئی کے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے باچا خان ایئرپورٹ پر روک دیا گیا،عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہا تھا،بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کے بعد کیوں روکا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کیخلاف جلاؤ گھیرا کیس، عدالت سے بڑی خبر آ گئی
شوکت یوسفزئی کو جہاز سے اتار لیا گیا اور عمرہ جانے سے روک دیا
— Shafqat Ayaz (@ShafqatAyaz_PTI) November 22, 2023
کون ہے وہ جو یہ سب کچھ کروا رہے ہیں ؟ pic.twitter.com/KfaQnapQo1
پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیاگیا، میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اور نہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے۔