(قیصر کھوکھر) وفاقی کابینہ نے 7 دن تک دفعہ 144 نافذ کرنےکا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو اور 2 ماہ تک نافذ کرنے کا اختیار ہوم سیکرٹری کو دے دیا۔
وفاقی کابینہ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات کی مرحلہ وار تقسیم کر دی، کابینہ نے دفعہ 144 سات روز تک لگانے کا اختیار اضلاع کے ڈی سیز کو دے دیا۔
دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات کی نئی تقسیم کے بعد اب ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم 2 ماہ تک صوبے میں دفعہ 144 لگا سکیں گے جبکہ 2 ماہ سے اوپر دفعہ 144 لگانے کی منظوری کابینہ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کیلئے بری خبر!! مستقبل خطرے میں پڑ گیا
خیال رہے کہ دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات کی نئی تقسیم کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس پر محکمہ قانون آرڈیننس جاری کرے گا۔