(عرفان ملک)9 مئی کے واقعات میں کتنے گرفتار افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے پولیس نے ریکارڈ مرتب کر لیا ہے ، جس میں حیران کن اعدادو شمار سامنے آئے ہیں ۔
پولیس کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق9 مئی سے لیکر اب تک جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے واقعات میں گرفتار 711 ملزمان کو اب تک ڈسچارج کیا جا چکا ہے ، انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمات سے ڈسچارج افراد کا ریکارڈ مکمل کرلیا ہے ، پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ میں 31 ملزمان گرفتاری کے بعد ڈسچارج ہوئے ، 30 ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد 1 بغیر شناخت پریڈ ڈسچارج کیا ، دہشت گردی کے 14 مقدمات میں 145 ملزمان ڈسچارج کیے گئے ، دہشت گردی مقدمات میں 129 افراد کو شناخت پریڈ کے بعد چھوڑا گیا ، دیگر 49 مقدمات کے 566 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ، 306 شناخت پریڈ کے بعد 260 بغیر شناخت پریڈ ڈسچارج کیے ۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزکی توسیع
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش اور ٹرائل میں بے گناہ افراد کو شامل نہیں کیا گیا ، گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد اور مکمل ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔