(عابد چودھری) لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول کےفنڈز ختم ہو گئے۔
لاہور پولیس کو ملنے والے پٹرول کےفنڈز ختم ہونے پر آپریشنز پولیس، انویسٹی گیشنز، ڈولفن سمیت مجاہد سکواڈ پریشان ہو گئے، فنڈز کی عدم دستیابی پر پولیس کی سرکاری گاڑیوں کو پیٹرول نہیں مل رہا، تھانوں کی گاڑیوں میں ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشنز انچارج جیب سے پیڑول ڈلوانے پر مجبور ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر، دھماکہ ہو گیا
پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اور پیرو فورس کی 70 فیصد پٹرولنگ روک دی گئی، 5 ارب کی ڈیمانڈ پر 4 ماہ کےلئے 17 کروڑکےفنڈز تمام اضلاع اور یونٹس میں تقسیم کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ لاہور پولیس کو 2 کروڑ 30 لاکھ، سی ٹی اوکو 60 لاکھ ، دیگر اضلاع اور یونٹس کومعمولی فنڈز جاری کئے گئے تھے۔