سردیوں میں جلد کے مسائل کا حل خوراک میں موجود، ماہرین نے اہم راز بتا دیئے

Nov 22, 2023 | 14:01:PM
سردیوں میں جلد کے مسائل کا حل خوراک میں موجود، ماہرین نے اہم راز بتا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین ) سردیوں میں جلد کے مسائل کا سامنا ہم میں سے متعدد افراد کو کرنا پڑتا ہے ،  جس میں سے سب سے زیادہ اور عام مسئلہ خشکی کا ہے جسے دور کرنے کیلئے مہنگے مہنگے پروڈکٹس  استعمال کرنے پڑتے ہیں ، لاہور سمیت پاکستان بھر میں اس وقت سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے ، موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی جلدی مسائل کا آغاز ہو گیا ، ایسے میں ماہرین نے بتایا ہے کہ سردیوں میں جلدی مسائل بالخصوص خشکی کا حل غذاؤں سے ہی ممکن  ہے ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین اور وٹامنز کے خزانے سے بھرپور خوراکیں جو کہ نہ صرف آپ کی سکن و ترو تازہ رکھتی ہیں بلکہ آپ کے جسم کو دیگر فوائد بھی  فراہم کرتی ہیں ، ایسی خوراک میں پہلے نمبر پر 

خشک میوہ جات:

 خشک میوہ جات کو سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے جو آپ کے جسم کو گرمائش پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد کی خشکی کو بھی دور کرتے ہیں،خشک میوہ جات میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو جلد کی بہترین خوراک ہے جب کہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں،فضائی آلودگی میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والی بہترین غذائیں  ہیں ۔ 
 
ترش پھل: 

جیسے گرمیوں کا بادشاہ آم ہے ویسے ہی سردیوں میں کینو، مالٹے، مسمیوں سمیت چکوترا اور دیگر کھٹاس والے پھل آتے ہیں جو نا صرف ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ ان میں موجود وٹامن سی جلد کی نشونما میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

مچھلی: 

مچھلی میں اللہ نے قدرتی طور پر اومیگا 3 فیٹی ایسڈز رکھا ہے ،جو جلد کو ہائیڈریٹ اور کومل رکھتا ہے ،سردیوں میں جن افراد کی انگلیاں اور بعض اوقات ٹانگیں سوزش کا شکار ہو جاتی ہیں اومیگا 3 اس سوزش کے خلاف بھی لڑتا ہے اور اسے کم کرتا ہے ،چکنائی والی مچھلی میں اعلیٰ قسم کا پروٹین، وٹامن ای، جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اور زنک، ایک معدنیات بھی ہوتا ہے جو سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔مچھلی کا استعمال پورے سال ہی کرنا چاہیے لیکن سردی آتے ہی اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ مچھلی کا گوشت سردیوں کی تمام تر بیماریوں سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے،مچھلی صرف جلد ہی نہیں بلکہ بالوں کی خوبصورتی بڑھاتی ہے اور مسائل سے بچاتی ہے۔

پالک: 

پالک  پتوں والی ہری سبزی ہے جسے مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے، پالک میں قدرت نے وٹامن ای کے ساتھ ساتھ آئرن کی خصوصیات بھی چھپا کر رکھی ہے،وٹامن ای جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے جب کہ آئرن آپ کے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کا قدرتی اور آسان طریقہ ہے۔

ایوکاڈو:

ایوکاڈو میں صحت مند چکنائی کے ساتھ ساتھ وٹامن سی اور ای ہوتے ہیں، یہ سب اچھی جلد کے لیے اہم ہیں، مزید برآں، ان میں مرکبات ہوتے ہیں جو الٹرا وائلٹ (uv)تابکاری سے بچاتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج:

اخروٹ کی طرح سورج مکھی کے بیج بھی پروٹین، وٹامن ای، زنک اور سیلینیم کا ایک اچھا ذریعہ ہیں.
شکرقندی:

شکرقندی میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین وٹامن اے کا تقریباً چار گنا RDA فراہم کرتا ہے, بیٹا کیروٹین اور دیگر کیروٹینائڈز قدرتی سن بلاک کے طور پر کام کرتے ہیں، جو سنبرن اور خراب ہونے والی جلد کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔
بروکولی: 

بروکولی میں پایا جانے والا Lutein بیٹا کیروٹین کی طرح کام کرتا ہے۔ اس طاقتور سبزی کے دیگر غذائی اجزاء میں زنک، وٹامن اے اور سی، اور سلفورافین شامل ہیں، جو جلد کے کینسر کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
سبز چائے: کیٹیچنز نامی مرکبات پر مشتمل سبز چائے آپ کی جلد کو سورج کے نقصان سے بچانے اور سرخی کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ:

جب آپ کم از کم 70 فیصد کوکو کے ساتھ چاکلیٹ کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ جھریوں، جلد کی موٹائی اور ساخت، خون کے بہاؤ اور ہائیڈریشن کو بہتر بناتے ہوئے اپنی جلد کو سنبرن سے بچا سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔