ورلڈ کپ 1992 کی 2023 کے ساتھ مشابہت دیکھ کر ہر کوئی حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )1992 ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہر ٹیم نے کم از کم ایک میچ جیتا ہے ، اس طرح پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہر ٹیم کو اس ایونٹ میں ایک بار شکست کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہے ۔
جب اس چیز کو گراف کی صورت میں دیکھیں تو یہ سرکل نما منظر پیش کرتا ہے جسے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیج پر شائع کیا ہے ۔
For the first since the 1992 edition, every team won at least one match at #CWC23
— ICC (@ICC) November 22, 2023
With Australia's victory over India in the final, it meant the circle of parity for all 10 teams was complete ♻ pic.twitter.com/5KgpCOp5Dr
سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا گراف فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد مکمل ہوا ہے ، کیونکہ ٹیم انڈیا پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی لیکن فائنل میں اسے ماضی کی 5 بار چیمپئن رہنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست ہو گئی ، اس طرح آسٹریلیا نے انڈیا ، انڈیا نے پاکستان ، پاکستان نے نیوزی لینڈ ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش، بنگلہ دیشن نے افغانستان ، افغانستان نے سری لنکا، سری لنکا نے انگلینڈ ، انگلینڈ نے نیدرلینڈ ، نیدر لینڈ نے جنوبی افریقا اور جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر یہ سرکل مکمل کیا۔