استحکام پاکستان پارٹی کا کامونکی میں ورکرز کنونشن کا اعلان

Nov 22, 2023 | 16:44:PM
استحکام پاکستان پارٹی کا کامونکی میں ورکرز کنونشن کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) استحکام پاکستان پارٹی نے 26 نومبرکو کامونکی میں ورکرز کنونشن کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 26 نومبر کو کامونکی میں ورکرز کنونشن کرنےکا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر!! پٹرول کی فراہمی بند

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ورکرز کنونشن دوپہر 3 بجے شروع ہو گا، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کامونکی غلہ منڈی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی, آئی پی پی نے مختصر بریک کے بعد عوامی میدان کا رخ کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ورکرز کنونشن میں جہانگیر ترین اورصدرآئی پی پی عبدالعلیم خان خطاب کریں گے، استحکام پاکستان پارٹی پنجاب میں بھر پورانداز میں سیاسی اننگز کھیلے گی۔