(وقاص عظیم)وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سستی چینی کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ شہریوں کو سستی چینی کی فراہی کی کوشش جاری ہے ،لیکن چینی کی برآمد کی اجازت نہیں دے سکتے ،جب تک چینی کی مکمل پیداوار اور کھپت کا اندازہ نہیں ہوتا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ ماضی کی پالیسیوں کو مزید نہیں جاری رکھ سکتے، پہلے چینی کو برآمد کرنے اور پھر درآمد کی اجازت نہیں دے سکتے، شوگر سیکٹر کے ٹریک اینڈ ٹریس پر جلد اجلاس منعقد کیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل فون کے بغیر واٹس ایپ لاگ ان کرنا ممکن