برآمدات بڑھانے کا مشن ، حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں

Nov 22, 2023 | 18:22:PM

(وقاص عظیم )ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نگران حکومت کی جانبسے اہم فیصلہ  سامنےآیا ہے ، حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ،وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کو ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کے سربراہ مقرر  کیا گیا ہے، مصدق ذوالقرنین ، فواد انور ، شاہد صورتی ٹیکسٹائل ایڈوائزی کونسل کے رکن  ہوں گے ، میاں احسن ، یعقوب احمد ، عامر فیاض ، شاہد عبداللہ کو بھی رکن مقرر کیا گیا ہے ، ان کے علاوہ شہزاد ملک ، وحید احمد ، خلیل ستار نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن  ہو ں گے، ذوالفقار ملک ، سلمان حنیف عدنان ہیرانی اور زبیر طفیل ایڈوائزری کونسل کے رکن ہو گے ، سیکریٹری تجارت ، خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے ،چیف سیکریٹریز بھی ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے ۔ 
یہ بھی پڑھیں :چینی کی برآمد کی اجازت نہیں دے سکتے ، گوہر اعجاز

مزیدخبریں