سابق ارکان اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) سابق اراکان اسمبلی نے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق اراکین پارلیمنٹ مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے ملاقات کی، سابق اراکین اسمبلی نےقائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ ، سردار اویس لغاری، شیخ فیاض الدین اور میاں امتیاز بھی موجود تھے، شہباز شریف نے مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم اور سید باسط سلطان بخاری کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔
یہ بھی پڑھیے: معروف کاروباری شخصیت کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوام کو معاشی ترقی کا تحفہ پیش کرے گی، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی اور نمائندہ جماعت ہے، وفاق پاکستان کی نمائندگی، مضبوطی اور ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور اکائیوں کے وسائل میں اضافہ اور مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی شاندار روایت رہی ہے، آپ کی شمولیت سے عوام کو مسائل سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔
سابق اراکین اسمبلی مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔