پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

Nov 22, 2023 | 18:53:PM

(عثمان خان ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی میں ردوبدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے محفوظ شدہ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی درخواست کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیصلہ جمعرات کو دن 12 بجے سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف کاروباری شخصیت کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

مزیدخبریں