ایم کیو ایم کا الیکشن سے قبل 18ویں ترمیم میں تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک بھر میں عام انتخابات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ، تمام پارٹیاں الیکشن کی تیاریوں میں سرگرداں ہیں ایسے ہیں ایم کیو ایم نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کے لیے ایم کیو ایم نے کمر کس لی ، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اٹھارویں ترمیم سے متعلق کانفرنس طلب کی جائے گی ، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائیگا،کانفرنس رواں ماہ کے اختتام پر نجی ہال میں منعقد کی جائیگی،کانفرنس میں اٹھارویں ترمیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جائیگی، کانفرنس میں اٹھارویں ترمیم کو نچلی سطح تک پہنچانے سے متعلق گفتگو کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں : مکی آرتھر سمیت غیرملکی سٹاف کی غیر معینہ مدت کیلئے چھٹی منظور