نوازشریف کی مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریفکی مری کے پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مری کشمیر پوائنٹ سے چھانگلہ گلی پہنچ گئے ہیں ،نواز شریف خود ڈرائیو کر کے چھانگلہ گلی پہنچےممریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔
نواز شریف دوران ڈرائیونگ مقامی لوگوں کو ہاتھ ہلا کر سلام کا جواب دیتے رہے،نواز شریف نے کلثوم نواز کے ساتھ یادوں کا ذکر بھی کیا۔
نواز شریف نے مریم نواز کے ساتھ سفر کے دوران اپنی اہلیہ کی یادوں کو تازہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کلثوم نواز اس راستے پر پیدل چلا کرتے تھے،ہم مری کے راستے میں آنے والی چڑھائیاں بہت تیزی سے چڑھا کرتے تھے،راستے میں ایک جگہ آتی تھی جس کا نام ""کالی مٹی"" تھا،"کالی مٹی" کے مقام پر کلثوم نواز کی خالہ آتی ہوتی تھیں۔جس پر مریم نواز نے کہا کہ جی بالکل۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ کل کو سنایا جائے گا
نواز شریف نے کہا کہ ہم اس مقام پر پہلی بار 1994 میں آئے تھے، ہمیں یہ جگہ بہت زیادہ اچھی لگی تھی۔ نواز شریف نے مری کے راستوں پر سفر کے دوران شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں بہت اچھی جگہ عطا کی۔
اپنا وطن، اپنا پیارا پاکستان ???????? pic.twitter.com/MqYYgLWdrS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2023
واضح رہے کہ مریم نواز نے وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بھی شیئر کی۔