تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےوفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزموسم اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا،شام یا رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے،چترال، دیر، کوہستان، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، پشاور، کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اورخشک رہے گا،شام یا رات میں مری،گلیات ، اٹک جہلم، چکوال ، راولپنڈی اور میانوالی میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا،جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں ہلکی دھند اور چند اضلاع میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔