بینکوں کے منافع پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس عائد ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں کے منافع پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں کے منافع پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں کے 2021 اور 2022 کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس کا اطلاق ہوگا ,بینکوں کے منافع پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ بینکوں کو ونڈ فال ٹیکس 30 نومبر 2023 تک ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ریلوے مسافروں کیلئے اچھی خبر، رابطہ ایپلی کیشن کا آغاز
نوٹیفکیشن پر بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے۔