بلوچستان: نگران وزیراعلیٰ کا کوئٹہ میں زیر تعلیم 11 فلسطینی طلبہ کی کفالت کا اعلان

Nov 22, 2023 | 23:07:PM

(عیسیٰ ترین) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ میں زیرِ تعلیم فلسطین اور غزہ کے 11 طلبہ کے تعلیمی اخراجات اور کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت فلسطینی طالبعلموں کے مکمل تعلیمی اخراجات ادا کرے گی، 11 فلسطینی طالبعلم بولان میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم ہیں۔

علی مردان خان ڈومکی نے بتایا کہ بی ایم سی میں 8 طلبہ کا تعلق غزہ اور 3 کا فلسطین سے ہے، زیرِ تعلیم تمام فلسطینی بچوں کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ طلبہ اپنے خاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔

مزیدخبریں