پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ سے زیادہ توسیع نہیں دی جائے، فوری انتخابات کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک اور خط لکھا گیا ہے جس میں ذکاء اشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کو امور کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔
وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری خط میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور جلد سے جلد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کروانے کی ہدایت کی گئی۔
خط میں لکھا گیا کہ مینجمنٹ کمیٹی روز مرہ کے امور دیکھے، اعلیٰ عہدے پر تقرریاں نہ کرے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ سے زائد توسیع نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن 4 نومبر کو جاری ہوا تھا۔
وفاقی کابینہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو چیئرمین پی سی بی کے انتخابات، بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے تاہم تاحال مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات، بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے میں ناکام رہی۔
وزارت کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹاسک کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور وزارت سے رپورٹ شیئر کریں، مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر تقرریوں کو اختیارات کا غلط استعمال سمجھا جائےگا۔