فردوس عاشق اعوان نےاہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا 

Nov 22, 2024 | 09:33:AM
فردوس عاشق اعوان نےاہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی سے)فردوس عاشق اعوان نے سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی صدر کو عہدہ چھوڑنے کے لیے خط لکھ دیا۔

 پارٹی صدر علیم خان کو   لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ  صحت کے مسائل کی وجہ سےسیکرٹری اطلاعات کے طور پرکام جاری نہیں رکھ سکتی ، بطور رکن استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت جاری رکھوں گی۔میں اپنے ذاتی وابستگیوں اور صحت کے مسائل کی وجہ سے آئی پی پی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض اور خدمات جاری نہیں رکھ سکتی۔اس لیے میں بطور عہدیدار پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔  تاہم میں عوامی اور قومی مفاد میں بطور رکن پارٹی کی حمایت جاری رکھوں گی۔