(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا زبردست تیزی کیساتھ آغازہوا،100 انڈیکس 99ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
،100 انڈیکس میں 2290 پوائنٹس کا اضافہ،100 انڈیکس 99ہزار 56 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار270 پوائنٹس پر بھی گیا۔دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہوگیا،جس کے بعد ڈالر 277 روپے86 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔