بلوچستان میں 3400 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان میں 3400 سے زائد ملازمین کے گھوسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل ہوگیا ۔
صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار میں سے 3416 ملازمین گھوسٹ نکلے ہیں جبکہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جس کے بعد 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ انچارج افسران سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کیں جن میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی۔
حکام کے مطابق غیر تصدیق شدہ ملازمین گھوسٹ تصور کیے جائیں گے جس کے بعد ماہ اکتوبر کی تنخواہیں صرف مصدقہ فہرست کے تحت ملازمین کو جاری کی گئیں اور ان ہی ملازمین نے ماہ اکتوبر کی تنخواہ کیلئے اپنے افسران سے رابطہ کیا۔