(24نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔
پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے۔
ابتدائی طور پر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بروری کے علاقے مغربی بائی پاس پر مددگار پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ مددگار پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔