مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت مزید 14 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 487 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز فی کلو قیمت 501 روپے تھی۔زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 322 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 336 روپے ہو گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس طرح انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے کی سطح پر موجود ہے۔