بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل،لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کے بعد لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے، باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 پر جا پہنچی، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 698 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 565 ریکارڈ کیا گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کے باعث آج سے 24 نومبر تک شہر لاہور میں سموگ کی شرح میں اضافہ ہو گا، لاہور میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری متوقع ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے تاہم ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کے بعد گرین لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کر دی گئی ہے۔