روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

Nov 22, 2024 | 11:06:AM

(24نیوز)ملک میں سرد موسم میں اضافے کے ساتھ ہی روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں 300 روپے فی من کم ہو کر 17 ہزار 700 روپے فی من تک گر گئیں،چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بلوچی روئی کی قیمت 18 ہزار روپے من تک ہے، درآمدی رجحان بڑھنے پر اندرونِ ملک روئی کی قیمت میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی پر پاکستان میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں