(24نیوز)صوبائی وزیرچودھری شافع حسین سےگجرات کی سیاسی وسماجی شخصیات نےملاقات کرتے ہوئے فیملی ارکان اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرچودھری شافع حسین سےگجرات کی سیاسی وسماجی شخصیات نےملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہار کیا ۔
اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ گجرات کی سیاسی وسماجی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ملک میں سیاسی استحکام و ترقی کیلئے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی ، گجرات میں سٹیٹ آف دی آرٹ فرنیچر کالج بنے گا ، شہر کے تمام پارکس اور سکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
وفد نے ملاقات کے دوران گجرات کے ترقیاتی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔