ابھیشیک اورایشوریا کی علیحدگی، امیتابھ بچن نے سخت ردعمل دے دیا

سوالیہ نشان کے ساتھ دی گئی معلومات قاری کے ذہن میں شکوک پیدا کرتی ہیں

Nov 22, 2024 | 11:34:AM
ابھیشیک اورایشوریا کی علیحدگی، امیتابھ بچن نے سخت ردعمل دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم ہیں،اب بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں خاندان کے بارے میں چلنے والی افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔ 

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے تازہ بلاگ میں لکھاہے"میں شاذ و نادر ہی اپنے خاندان کے بارے میں کچھ کہتا ہوں کیونکہ یہ میری ذاتی زندگی کا حصہ ہے جسے میں محفوظ رکھتا ہوں۔" 

 امیتابھ بچن نے مزید لکھا"قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ غیر تصدیق شدہ جھوٹ ہوتے ہیں جو صرف پروفیشنل مقاصد کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔"

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں میڈیا پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا"سوالیہ نشان کے ساتھ دی گئی معلومات چاہے وہ غلط ہوں، قاری کے ذہن میں شکوک پیدا کرتی ہیں اور ایسے مواد کو بار بار دہرایا جاتا ہے،یہ مواد کے ذریعے تجارتی فائدے حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔

چند روزقبل پہلے ایشوریا نے اپنی بیٹی آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ابھیشیک بچن کی غیر موجودگی نے ایک بار پھر قیاس آرائیوں کو ہوا دی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں،ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب جولائی میں ایک تقریب میں ابھیشیک اور ایشوریا نے الگ الگ انٹری دی،اس کے علاوہ ابھیشیک نے انسٹاگرام پر divorces کے بارے میں ایک پوسٹ لائیک کی، جس نے ان خبروں کو مزید بڑھاوا دیا۔