(ویب ڈیسک) سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ چکے ہیں،امریکن پنجابی سوسائٹی کا135 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔
سکھ یاتریوں کے وفد کی قیادت امریکن پنجابی سوسائٹی کے صدر گیری سکہ کر رہے ہیں،پاکستان آمد پراوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے وفد کا استقبال کیا،وفدکوسخت سکیورٹی میں لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچایاگیا۔
وفداپنے دورہ پاکستان کے دوران پنجاب میں موجود سکھوں کے اہم مذہبی مقامات اورگوردواروں کادورہ کرے گا اوراپنی مذہبی رسومات اداکرے گا۔