توہین عدالت کیس، آر پی او راولپنڈی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے غیرمشروط معافی مانگ لی

Nov 22, 2024 | 12:14:PM

   (احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں آر پی اوراولپنڈی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبول کر لی۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان سے رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس  سردار اعجازاسحاق خان نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے آر پی او راولپنڈی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے کی گئی معافی کی درخواست کو قبول کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ آخری بار موقع دیا جا رہا ہے۔ 

بعد ازاں عدالت نے ہدایات کے ساتھ توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے کہ عمران خان سے پارٹی لیڈرز کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے آر پی او راولپنڈی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں