توشہ خانہ کیس ٹو: عمران خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری

Nov 22, 2024 | 12:14:PM

(ویب ڈیسک)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے رہائی کی روبکار جاری کی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی، وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہائی دی جائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کے 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے عدالت میں جمع کرائے۔

خیال رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔

 
 

مزیدخبریں