(24نیوز) بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی نے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کی سوشل میڈیا پر کلاس لے لی۔
سابق بھارتی کرکٹر نے سوشل میڈیاپر سٹوری میں پیشگوئی کی تھی کہ رواں برس شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی کم بولی لگ سکتی ہے۔سنجے منجریکر نے کمی بولی لگنے جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی سرجری کے بعد طویل ری ہیبلی ٹیشن کے بعد کھیل میں واپس لوٹ رہے ہیں تاہم انکی واپسی کو دیکھتے ہوئے فرنچائزز انکی کم بولی لگا سکتے ہیں۔
بھارتی فاسٹ بائولر کو اپنے ہی ہم وطن سابق کرکٹر کی بات بلکل پسند نہ آئی اور انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے پوسٹ کے سکرین شاٹس شیئر کیا اور لکھا کہ ''بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان اپنے فیوچر کیلیے بھی بچالو کام آئے گا! سنجے جی''۔شامی نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ''کسی کو اپنا فیوچر جاننا ہو تو سر سے ملے''۔